Thursday, December 7, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsاسرائیلی فورسزکا خان یونس کی رہائشی عمارت پرحملہ بچوں سمیت 26 افراد...

اسرائیلی فورسزکا خان یونس کی رہائشی عمارت پرحملہ بچوں سمیت 26 افراد شہید


(ویب ڈیسک)اسرائیلی فورسز کے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں، صیہونی فوج نے جنوبی غزہ پٹی کے علاقے خان یونس میں رہائشی عمارتوں کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 26 افراد شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے علاقے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، بمباری سے زخمی ہونے والے  افراد میں متعدد کی حالت نازک ہے،غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں اسرائیلی طیاروں نے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی الفلاح سکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 پناہ گزین شہید ہوگئے جبکہ الوفا اسپتال پر بمباری سے ڈائرکٹر شہید اور متعدد ڈاکٹرز زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کی غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری بمباری اور حملوں میں شہید فلسطینوں کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور زخمیوں کی تعداد 30 ہزار ہے، شہدا اور زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments