آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رُکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

فاسٹ بولر حارث رؤف، حسن علی اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور محمد رضوان بھی فٹ ہو کر ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

اسکواڈ میں عرفان خان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی اسکواڈ--- تصویر بشکریہ پی سی بی
پاکستانی اسکواڈ— تصویر بشکریہ پی سی بی

آئرلینڈ کے خلاف سیریز 10 سے 14 مئی جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز 22 سے 30 مئی تک کھیلی جائے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف 22 مئی کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے اعلان کی آخری تاریخ 24 مئی ہے۔

Leave a Comment