Saturday, March 2, 2024
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsYami Gautam Opens Up On Nepotism In Bollywood Actress Says Change Is...

Yami Gautam Opens Up On Nepotism In Bollywood Actress Says Change Is Happening skf mgb


بالی ووڈ میں وقت بہ وقت نیپوٹزم یا اقربا پروری کو لے کر بحث چھڑتی دیکھی جاتی ہے۔ اکثر اِنسائیڈر کے مقابلے فلمی دنیا میں باہر سے آئے ستاروں کو کم توجہ دینے کی بات سامنے آتی ہے، جسے لے کر انڈسٹری کے کئی سیلبس اپنی رائے رکھ چکے ہیں۔ وہیں گزشتہ دنوں اداکارہ یامی گوتم نے بھی فینس کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اقربا پروری پر ریمارک کیا ہے۔

فینس کے لیے یامی نے رکھا ’آسک می اینی تھنگ سیشن‘

حال ہی میں یامی گوتم نے اپنے فینس کے ساتھ آسک می اینی تھنگ سیشن رکھا تھا۔ ایکٹریس نے ٹوئٹر پر لکھا تھا، ہیلو دوستوں، کافی دن ہوگئے، جب ہم نے ٹوئٹر پر بات کی ہو۔ شام 6 بجے کی بکنگ کرتے ہیں اور مسائل پر بات کرتے ہیں۔‘ ایسے میں ٹوئٹر پر ایک فین نے اداکارہ سے بالی ووڈ پر نیپوٹزم کی وجہ سے پڑنے والے اثر کے بارے میں سوال کرتے ہوئے لکھا، آپ کو نہیں لگتا کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں جو لوگ ہوتے ہیں، وہ ن ان فلمی بیک گراونڈ سے آنے والے ٹیلنٹیڈ فیس کو پیچھے دھکیلتے ہیں؟ کیا آپ نے بھی اس کا سامنا کیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں:

ویشالی ٹھکر کے کیس میں یہ ٹی وی ایکٹر بنا اہم’گواہ‘، جانتا ہے گہرے راز

یہ بھی پڑھیں:
جنسی ہراسانی کو لے کر شرلین چوپڑا نے ساجد خان کے خلاف درج کرائی شکایت

یامی گوتم نے اپنے اس فین کو بڑا ہی سیدھا جواب دیا اور بتایا کہ بالی ووڈ میں اب تبدیلیاں ہورہی ہیں۔ یامی لکھتی ہیں، جو گزر گیا، وہ گزر گیا، وہ ہوچکا ہے۔ ہم سبھی کو آج پر فوکس کرنا چاہیے۔ بالی ووڈ کو بہتر جگہ بنانا چاہیے۔ اچھی فلمیں بنانی چاہیے۔ ٹیلنٹ کو فروغ دینا چاہیے، پھر چاہے ہم کسی بھی بیک گراونڈ سے کیوں نہ آتے ہوں اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ تبدیلی دھیرے دھیرے آرہی ہے۔ اس کے علاوہ یامی نے بالی ووڈ اور ساوتھ کی فلموں پر بھی اپنی بات رکھتے ہوئے کہا، ہمیں اپنے شائقین کو دھیان میں رکھنا چاہیے اور اسی طرح کی فلمیں بنانی چاہیے۔

Published by:Shaik Khaleel Farhaad

First published:

سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments