Wednesday, September 27, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsWorld lastest news britain pm liz truss resign after 6 week imt

World lastest news britain pm liz truss resign after 6 week imt


لندن : برطانیہ میں جاری سیاسی بحران کے درمیان وزیر اعظم لیز ٹرس نے وزیر اعظم کے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔ لیز ٹرس نے صرف 45 دنوں تک برطانیہ کے وزیر اعظم کے طور پر کام کیا ۔ استعفی کے بعد لیز ٹرس نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ میں ان وعدوں کو پورا نہیں کرپائی، جن کیلئے میں لڑی تھی ۔ میں نے جانکاری دیدی ہے کہ اب وزیر اعظم کے عہدہ سے استعفی دے رہی ہوں ۔ لیز ٹرس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جب وہ وزیر اعظم بنی تھیں، تب ملک میں اقتصادی استحکام نہیں تھا۔ کنبوں کو اس بات کی فکر تھی کہ بل کیسے جمع کئے جائیں ۔

لیز ٹرس نے کہا کہ ہم نے ٹیکس کم کرنے کا خواب دیکھا تھا۔ مضبوط معیشت کی بنیاد ڈالنے کی کوشش کی تھی ، لیکن مجھے لگتا ہے کہ فی الحال میں ڈیلیور نہیں کرپائی ہوں ، اس لئے استعفی دے رہی ہیں ۔

بتادیں کہ ٹیکس کٹوتی سے متعلق تبدیلی کی وجہ سے لیز ٹرس کی اپنی ہی پارٹی میں مخالفت شروع ہوگئی تھی ۔ لیز ٹرس کی کنزرویٹیو پارٹی میں زیادہ تر اراکین لیز ٹرس پر استعفی دینے کیلئے دباو بنا رہے تھے ۔ کئی سروے میں بھی اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ زیادہ تر لوگ اب لیز ٹرس کو وزیر اعظم کے عہدہ پر نہیں دیکھنا چاہتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھئے: لشکرطیبہ کےشاہدمحمودکوعالمی دہشت گردقرار دینےہندوستان وامریکہ کی کوشش، چین نےکیاانکار

یہ بھی پڑھئے: جن پنگ کو تیسری مرتبہ چین کا اقتدار سونپنے کی تیاری، قلعہ میں تبدیل ہوا بیجنگ

بتادیں کہ لیز ٹرس کے استعفی سے پہلے برطانیہ کی وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ دونوں نے استعفی دیدیا تھا ۔ کنزرویٹیو پارٹی کے اندر اب ایک مرتبہ پھر رشی سنک کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے ۔

Published by:Imtiyaz Saqibe

First published:

سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments