T-20ورلڈ کپ، بھارت نے پچ کا تجربہ کرلیا، پاکستانی ٹیم عملی تجربہ کے بغیر میدان میں اترے گی

T-20ورلڈ کپ، بھارت نے پچ کا تجربہ کرلیا، پاکستانی ٹیم عملی تجربہ کے بغیر میدان میں اترے گی

نیویارک (عظیم ایم میاں)T-20ورلڈ کپ، بھارت نے پچ کا تجربہ کرلیا، پاکستانی ٹیم عملی تجربہ کے بغیر میدان میں اترے گی.

 5جون کو بھارت اور آئر لینڈ کے درمیان T-20میچ کھیل کر بھارتی ٹیم نے بھی اسٹیڈیم اور پچ کے بارے میں بولنگ اور بیٹنگ سمیت پچ کے بارے اور دیگر فنی اور عملی حقائق کا تجربہ بھی حاصل کرلیا ہے۔ لیکن پاکستانی ٹیم اتوار 9جون سے قبل نیویارک کے اس اسٹیڈیم کی پچ اور وکٹ کی نوعیت اور حالت بارے میں کسی عملی تجربہ اور نشیب و فراز جانے بغیر ہی بھارت کے مقابلے میں میدان میں اترے گی ۔

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان نیویارک کے نا سو کاؤنٹی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے T-20کے کرکٹ میچ کے انجام نے اس نو تعمیر شدہ اسٹیڈیم کی پچ ‘ ماحول ‘موسم ‘ میدان اور کھیل کے میدان کے بارے ٹیکنیکل ‘ زمینی اور عملی حقائق سے پردہ اٹھانا شروع کردیا ہے ۔

Leave a Comment