سیشن سے جڑے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بیجنگ میں یہ سیشن 22 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران ایسے کسی بھی شخص کو شہر میں داخلے سے روک دیا گیا ہے، جس نے ایک بھی بار کورونا وائرس سے متاثر علاقے کا دورہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ عہدیداروں کو ایسے لوگوں پر نظر رکھنے کے احکامات دئیے گئے ہیں، جو حکومت کے خلاف کسی بھی رح کی سازش کا حصہ ہیں۔
ساتھ ہی عہدیداروں کو میل کرنے والے سبھی لوگوں کی آئی ڈی کی جانچ کرنے کو کہا گیا ہے۔ پورے بیجنگ کو ایک قلعہ میں تبدیل کردیا گیا ہے تاکہ اجلاس کے دوران کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی پیدا نہ ہو سکے۔ لی ووینگے نامی ایک شخص نے بتایا کہ جب تک یہ اجلاس ختم نہیں ہوجاتا، تب تک یہاں سیکورٹی سخت اور اضافی والینٹرس کی تعیناتی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
Exclusive: ‘پاکستان قصائیوں کا ملک’، اسپتال میں پڑی سڑی گلی لاشوں پر طالبان کا بیان
یہ بھی پڑھیں:
چینی کمیونسٹ پارٹی کی 20 ویں سالانہ کانگریس، صدر چین شی جن پنگ نے کونسی کہی اہم باتیں؟
جن پنگ کو ملے گی لامحدود طاقت
ہر پانچ سال میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس کہا جاتا ہے۔ چین براہ راست اور بالواسطہ طور پر عالمی سیاسی، سفارتی اور تزویراتی مفادات پر اثر انداز ہوتا ہے۔ 16 اکتوبر سے ایک ہفتے کے لیے، تقریباً 2,300 پارٹی کے نمائندے بیجنگ کے عظیم ہال آف دی پیپلز میں جمع ہوئے ہیں۔ ان میں سے تقریباً 200 کو کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے لیے منتخب کیا جانا ہے۔ اس کانگریس میں شی جن پنگ کو مسلسل تیسری مدت کے لیے ملک کی قیادت کرنے کا اختیار دیتے ہوئے انہیں لامحدود اختیارات دیے جائیں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔