کیا یوپی میں پاپولیشن پالیسی لاسکتے ہیں یوگی؟ آر ایس ایس سربراہ سے ملاقات کے دوران ہوئی اس معاملہ پر گفتگو
UP News: آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ملاقات ہوئی ۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق اس ملاقات کے دوران پاپولیشن پالسیی پر گفتگو ہوئی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated :
- Uttar Pradesh | Lucknow
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت سے ملاقات کی اور گوہنیا کے جے پوریا اسکول کے واتسلیہ کیمپس میں تقریبا ایک گھنٹے دونوں کی ملاقات چلی ۔ وزیر اعلی یوگی نے آر ایس ایس سربراہ سے آبادی میں عدم توازن اور تبدیلی مذہب سمیت کئی معاملات پر گفتگو کی ۔ وزیر اعلی یوگی نے آر ایس ایس سربراہ کو ایودھیا میں ہونے والے دیپ اتسو میں آنے کیلئے باضابطہ طور پر مدعو بھی کیا ۔
یہ بھی پڑھئے : دہلی پٹاخہ پابندی: سپریم کورٹ نے کہا : صاف ہوا میں سانس لینے دو، پیسہ میٹھائی پر خرچ کرو
یہ بھی پڑھئے: کیدارناتھ وبدری ناتھ کانریندرمودی کریں گےدورہ، 41 لاکھ سےزیادہ یاتریوں کی بھی ہوگی شرکت
ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے بارے میں آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کو جانکاری دی اور وزیر اعلی یوگی نے افسران کو ڈینگو سے نمٹنے کیلئے بھی ہدایات دیں ۔ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کے بعد وہ ہیلی کاپٹر سے لکھنو روانہ ہوئے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔