Breaking News: ممبئی کے تین جگہوں کو بم سے اڑانے کی ملی دھمکی، پولیس ہوئی الرٹ ۔ علامتی تصویر ۔ News18
Mumbai Bomb Blast Threat : معلومات کے مطابق پولیس کنٹرول روم میں بدھ کی دوپہر کو یہ دھمکی آمیز فون آیا ، جس میں اندھیری کے انفنیٹی مال، جوہو کے پی وی آر اور سانتاکروز میں واقع سہارا کے پانچ ستارہ ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated :
- Mumbai | Maharashtra | Pune
دھمکی آمیز فون آتے ہی پولیس محکمہ بھی الرٹ ہوگیا اور ان تینوں جگہوں اور آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی انتظامات سخت کردئے گئے ہیں ۔ حالانکہ اب تک پولیس کو کچھ بھی مشتبہ نہیں ملا ہے ۔
پولیس کے مطابق انہیں رات ساڑھے دس بجے ہیلپ لائن نمبر 112 پر کسی نامعلوم شخص کا فون آیا، جس میں اس نے تینوں جگہوں پر بم دھماکہ کی وارننگ دی۔ پولیس فی الحال فون کال کرنے والے کی شناخت کرنے میں مصروف ہوگئی ہے، جس سے معاملہ کی سچائی سامنے آسکے ۔
یہ بھی پڑھئے: کیا آپ ایئر انڈیا کے شیئرز خریدنا چاپتے ہیں؟ اگلے 5 سال میں 30 فیصد شیئر ہوں گے فروخت
یہ بھی پڑھئے: پلٹزر پرائز کیلئے نامزد فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد کو دہلی ہوائی اڈےپرروک دیاگیا، آخرکیوں؟
دراصل حالیہ دنوں میں ممبئی پولیس کو ایسے کئی دھمکی آمیز فون کالز آتے رہے ہیں، جو جانچ میں پوری طرح سے جھوٹے نکلے ہیں ۔ حالانکہ پولیس پھر بھی ایسے معاملات میں کوئی لاپروائی نہیں برتنا چاہتی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔