Saturday, March 2, 2024
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsMadhya Pradesh Prominent Urdu poet Dr Bashir Badar felicitated with the Fakhr...

Madhya Pradesh Prominent Urdu poet Dr Bashir Badar felicitated with the Fakhr Khushboo Award maht imt


بھوپال : ڈاکٹر بشیر بدر کا شمار اردو کے ممتاز شاعروں میں ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر بشیر بدر اردو کے ان شاعروں میں سے ہیں ، جن کے ذکر کے بغیر بیسویں صدی کی اردو شاعری کی تاریخ نا مکمل ہے ۔ ڈاکٹر بشیر بدر نے اعلی تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے حاصل کی تھی اور ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت ہند کے ذریعہ انہیں با وقار پدم شری اعزاز سے بھی سرفراز کیا جا چکا ہے۔ ڈاکٹر بشیر بدر کو مدھیہ پردیش کی فعال ادبی تنظیم خوشبو ایجوکیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کے ذریعہ فخر خوشبو ایوارڈ،  ڈاکٹر بشیر بدر کی علالت کے سبب ان کی رہائش گاہ پر جاکر دیا گیا۔ منتظمین نے اس لمحہ کو نہ صرف تاریخی قرار دیا بلکہ ڈاکٹر بشیر بدر کے ذریعہ فخرخوشبو ایوارڈ قبول کرنے کو اپنی لئے بڑی سعادت سے تعبیر کیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر بشیر بدر گزشتہ کئی سالوں سے صاحب فراش ہیں اور بیماری کے سبب ان کا گھر سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔ خوشبو ایجوکیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کے ذمہ داران انہیں فنکشن ہال تک لے جانا چاہتے تھے، مگر جب ڈاکٹر نے انہیں سفر کرنے سے منع کردیا تو منتظمین نے ڈاکٹر بشیر بدر کے گھر پہنچ کر انہیں اعزاز سے سرفراز کیا ۔

خوشبو ایجوکیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کے صدر ساجد پریمی نے نیوز18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے یہ لمحہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ ڈاکٹر بشیر بدرصاحب نے مشہور استاد شاعر مرحوم واحد پریمی کی یاد میں قائم میں کئے گئے فخر خوشبو ایوارڈ کو قبول کیا۔ ڈاکٹر بشیر بدر کے ذریعہ ایوارڈ قبول کرنے سے ہمارے اور اس ایوارڈ کے قد میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر بشیر بدر بیسویں صدی کے وہ عظیم شاعر ہیں، جن کے ذکر کے بغیر اردو ادب و شاعری کی تاریخ نا مکمل ہے۔ ہم لوگوں کی خواہش تو یہ تھی کہ ڈاکٹر بشیر بدر صاحب ایوارڈ فنکشن میں شریک ہوتے، مگر ان کی علالت کے سبب یہ ممکن نہیں ہوسکا ، اس لئے سوسائٹی کے ذمہ داران نے ان کے گھر آکر انہیں ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے۔ ہم ان کی اہلیہ ڈاکٹر راحت بدر کا بھی شکریہ کرتے ہیں کہ انہوں نے تمام معاملے میں ہمارے لئے رہنمائی کی ۔ ہم سبھی لوگ دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ڈاکٹر بشیر بدر کو جلد سے جلد شفا ئے کاملہ عطا فرمائے اور وہ پھر اردو کی ادبی محفلوں کا حصہ بن سکیں ۔

وہیں ڈاکٹر بشیر بدرکی اہلیہ ڈاکٹر راحت بدر نے نیوز18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر بشیر علالت کے سبب بولنے سے قاصر ہیں لیکن وہ سمجھ رہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ انہیں باوقار اعزاز سے سرفراز کیا جا رہا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں ڈاکٹر بشیر بدر کی اہلیہ ہوں اور ان کی خدمت کرنے کا اللہ نے مجھے موقع عنایت کیا ہے۔ آپ لوگوں کے آ نے سے ڈاکٹربشیر بدر کے چہرے پر جومسکراہٹ بکھری ہے، اس خوشی کو میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ہوں۔ آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ ڈاکٹر صاحب کی صحتیابی کے لئے دعا کریں تاکہ  وہ اسی طرح سے اردو کے کارواں میں شریک ہو سکیں جس کے بغیر اردو کی محفلیں ادھوری ہیں ۔

یہ بھی پڑھئے: کیا یوپی میں پاپولیشن پالیسی لاسکتے ہیں یوگی؟ آر ایس ایس سربراہ سے ہوئی گفتگو

یہ بھی پڑھئے : دہلی پٹاخہ پابندی: سپریم کورٹ نے کہا : صاف ہوا میں سانس لینے دو، پیسہ میٹھائی پر خرچ کرو

ممتاز ادیبہ ڈاکٹر رضیہ حامد نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ فحر حاصل ہے کہ میں نے انیس سو نواسی نوے میں ڈاکٹر بشیر بدر کی شاعرو افکار پر فکر و آگہی کا خصوصی نمبر شائع کیاتھا ۔اس کے بعد یہ کتابی شکل میں بھی اضافہ کے ساتھ شائع ہوا۔ کتاب کے کئی ایڈیشن ابتک شائع ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹر بشیر بدر کے اشعار نہ صرف ضرب المثل کی حیثیت رکھتے ہیں بلکہ انہوں نے اردو شاعری کے ڈکشن کو جس طرح سے بدلا ہے وہ ان کا کمال ہے ۔

 

اس موقع پر بھوپال کے ممتاز شاعر ڈاکٹر سید افتخارعلی، اقبال مسعود، بدر واسطی، شعیب علی خان، اشوک مزاج بدر نے بھی ڈاکٹر بشیر بدر کی شاعری اور ان کی خدمات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر بشیر بدر کے شاگرد اشوک مزاج بدر کی دو کتابوں کا ڈاکٹر بشیر بدر کے ہاتھوں اجرا بھی کیا گیا۔

سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔



Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments