فریقین کی بحث سننے کے بعد عدالت نے کہا کہ ملزم سے تفتیش پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے اور چارج شیٹ بھی داخل کر دی گئی ہے، اب ٹرائل مکمل ہونے میں کافی وقت لگے گا۔ اس درمیان ملزم کو عدالتی تحویل میں رکھنے سے کوئی مقصد پورا نہیں ہو گا۔ کچھ شریک ملزمان کو دہلی کی معزز ہائی کورٹ نے ضمانت دی ہے اور کچھ کواس عدالت سے ضمانت مل چکی ہے۔لہذاان حقائق اور حالات میں،درخواست گزار/ملزم نور عالم کو 25,000/- روپے زر ضمانت پر ضمانت دی جاتی ہے۔
دہلی۔این سی آر میں ہوا کے معیار کے ‘بہت خراب’ ہونے کی پیشن گوئی، GRAP-2 نافذ
نورعالم کی ضمانت پر نورعالم اور اس کے اہل خانہ نے جمعیۃ علماء ہند کے صدر دفتر آئی ٹی او نئی دہلی پہنچ کر مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مولانا غیور احمد قاسمی بھی موجود تھے۔واضح ہو کہ مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں ایک وفد نے فساد کے بعد متاثرہ علاقہ کا دورہ کیا تھا اور لوگوں کو ہر ممکن مدد د کی یقین دہانی کرائی تھی۔
واضح ہو کہ رمضان المبارک میں عین افطار کے وقت شرپسندوں نے جہانگیر پوری جامع مسجد پر حملہ کردیا تھا ، جس کے بعد تشدد کے واقعات رونما ہوئے تھے۔اس سلسلے میں دہلی پولس نے بڑی تعداد میں غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے مسلم نوجوانوں کو جیل میں ڈال دیا تھا، جن میں سے ضرورت مند خاندانوں کی طرف سے جمعیۃ علماء ہند عدالتی چارہ جوئی کررہی ہے۔اس کے علاوہ جہانگیر پوری میں اچانک بلڈوزر چلانے کی کوشش کو بھی جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ کے ذریعہ ناکام کردیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔