IMF کی ہدایت پر نیپرا نے بجلی کے نرخ میں 6.51 روپے فی یونٹ کا بھاری اضافہ مانگ لیا

IMF کی ہدایت پر نیپرا نے بجلی کے نرخ میں 6.51 روپے فی یونٹ کا بھاری اضافہ مانگ لیا

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)آئی ایم ایف کی ہدایت پر نیپرا نے بجلی کے نرخ میں 6.51روپے فی یونٹ کا بھاری اضافہ مانگ لیا، بوجھ صارفین پر پڑے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے پاور پر چیز پرائس (پی پی پی ) میں 27.11 روپے فی یونٹ اضافے کے لیے درخواست دائر کی ہے ۔

 موجودہ نرخ 20.60روپے فی یونٹ ہے ۔ اس طرح بجلی کی پیدوار ی لاگت میں6.51روپے فی یونٹ کا بھاری اضافہ مانگا گیا ہے ۔ جس کا بوجھ صارفین پر ہی پڑے گا ۔ اس کا مقصد آئندہ مالی سال کےلیے بنیادی نرخ کا تعین کرنا ہے ۔

 آئی ایم ایف کے کہنے پر نیپرا اس بنیادی ٹیرف کا تعین یکم جولائی 2024ء سے کرے گی ۔ 

آئی ایم ایف میں 6ارب سے 8ارب ڈالر ز اقرضے کے تعین کیلئے حکام سے مذکرات کیلئے پاکستان کے دورے پر ہے ۔ 

وزارت توانائی میں متعلقہ حکام کے مطابق بیس ٹیرف تعین کے بعد نرخ 29.78روپے سے بڑ ھ کر 36.28روپے فی یونٹ ہو جائیں گے۔ جبکہ پرائس ایڈ جسٹمنٹ کے بعد انتہائی اوقات میں گھریلو صارفین کو بجلی48.51روپے فی یونٹ پڑے گی۔

Leave a Comment