ہماچل پردیش اسمبلی الیکشن کیلئے تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی یہاں کا سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے ۔ منگل کو کانگریس نے ہماچل پردیش اسمبلی الیکشن کیلئے پہلی فہرست جاری، جس میں 46 سیٹوں پر امیدوار اعلان کئے گئے ہیں ۔ کانگریس نے کانگڑا کی 10 اسمبلی سیٹوں میں ٹکٹوں کی تقسیم کی ہے ۔ ان ناموں میں نورپور سے اجے مہارجن، فتح پور سے بھوانی سنگھ، جوالی سے پروفیسر چندر کمار، جسواں پراگپور سے سریندر سنگھ منکوٹیا کو میدان میں اتارا گیا ہے ۔
The Election Committee of Indian National Congress has selected the following candidates for the ensuing elections to the Legislative Assembly of Himachal Pradesh. pic.twitter.com/06qpW2G6jm
— Congress (@INCIndia) October 18, 2022
اس کے علاوہ جوالا مکھی سے سنجے رتن، نگروٹا سے رگھوویر سنگھ بالی، شاہ پور سے کیبل سنگھ پٹھانیا ، دھرمشالہ سے سدھیر شرما ، پالم پور سے آشیش بٹیل، بیجناتھ سے کشوری لال کو میدان میں اتارا ہے ۔ کانگریس نے سبھی پرانے چہروں کو ہی الیکشن میں موقع دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھئے: دہلی فساد: عمر خالد کو ہائی کورٹ سے لگا جھٹکا، خارج ہوئی ضمانت کی عرضی، جانئے پورا معاملہ
یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کی ٹیم ایشیا کپ 2023 کیلئے پاکستان جائے گی یا نہیں؟BCCI سکریٹری نے دیا بڑا اپ ڈیٹ
اب باقی اسمبلی سیٹوں پر تذبذب برقرار ہے ۔ ان میں دیہرا، سلح ، جے سنگھ پور، اندور اورکانگڑا اسمبلی میں ابھی کون امیدوار ہوگا ، اس کو لے کر پینچ پھنسا ہوا ہے ۔ منالی اسمبلی سیٹ سے کانگریس کی ٹکٹ کو لے کر بھونیشور گوڑ اور ہری چند شرما کے درمیان سیاسی زور آزمائی جاری ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔