Wednesday, September 27, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsDelhi News high court rejected bail plea of umar khalid in delhi...

Delhi News high court rejected bail plea of umar khalid in delhi riots case imt


دہلی فساد: عمر خالد کو ہائی کورٹ سے لگا جھٹکا، خارج ہوئی ضمانت کی عرضی، جانئے پورا معاملہ

دہلی فساد: عمر خالد کو ہائی کورٹ سے لگا جھٹکا، خارج ہوئی ضمانت کی عرضی، جانئے پورا معاملہ

Delhi Riots: فروری 2020 کے فساد کے پیچھے کی مبینہ سازش سے وابستہ یو اے پی اے معاملہ میں عمر خالد کی ضمانت عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا تھا ، جس کو منگل کو سنایا گیا ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi | New Delhi
نئی دہلی : دہلی فساد معاملہ میں سازش اور یو اے پی اے کے تحت گرفتار جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد کی ضمانت عرضی کو دہلی ہائی کورٹ نے خارج کردیا ہے ۔ فروری 2020 کے فساد کے پیچھے کی مبینہ سازش سے وابستہ یو اے پی اے معاملہ میں عمر خالد کی ضمانت عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا تھا ، جس کو منگل کو سنایا گیا ۔

جسٹس سدھارتھ اور جسٹس رجنیش بھٹناگر کی بینچ نے اس کیس میں اپنا فیصلہ سنایا ۔ عمر خالد نے نچلی عدالت میں ضمانت کی عرضی خارج کرنے کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے ضمانت کی عرضی داخل کی تھی ۔

 

یہ بھی پڑھئے: کیدارناتھ کے قریب ہیلی کاپٹر گرنے سے 5 یاتری اور پائلٹ ہلاک، علاقہ میں پھیلی افراتفری

یہ بھی پڑھئے: دہشت گرد گروپوں کے خلاف این آئی اے نے جانچ کو کیا تیز، شمالی ہند میں متعدد مقامات پر چھاپے

آپ کو بتادیں کہ دہلی ہائی کورٹ میں عمر خالد کی ضمانت کی عرضی کی سماعت کے دوران دہلی پولیس نے مخالفت کرتے ہوئے جے سی سی وہاٹس ایپ گروپ کی جانکاری بھی کورٹ کو دی تھی ۔ اس گروپ میں عمر نے کہا تھا کہا تھا کہ کہہ دو ہم جامعہ سے ہیں، پوری دہلی کا چکہ جام کریں گے ۔

 

پولیس نے کہا تھا کہ جامعہ کے ہی لوگ چکہ جام کرنے کی بات کررہے ہیں۔ اس میں مزید کہا گیا کہ ان کو سمجھاو کی اپنے ہی طلبہ کو پریشان نہ کریں، چکہ جام کرنا ہے تو پوری دنیا کے سامنے جا کر کریں ۔

Published by:Imtiyaz Saqibe

First published:



Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments