Wednesday, December 6, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsCricket t20 world cup 2022 rain effected india and pakistan warm up...

Cricket t20 world cup 2022 rain effected india and pakistan warm up match disturb practice plan imt


نئی دہلی: آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے اہم میچز جلد شروع ہونے جا رہے ہیں۔ سپر 12 مرحلہ کے میچز 22 اکتوبر سے کھیلے جائیں گے۔ شائقین ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کا انتظار کر رہے ہیں۔ یہ میچ 23 اکتوبر کو کھیلا جانے والا ہے۔ تاہم ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے ہی ہندوستان اور پاکستان دونوں کی تیاریوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 کا میچ اتوار 23 اکتوبر کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جانے والا ہے۔ اس میچ سے قبل دونوں ٹیموں کو دو وارم اپ میچ کھیلنے کا موقع ملا تھا۔ ہندوستانی ٹیم کو میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا تھا جبکہ پاکستان کو انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف کھیلنا تھا۔ ہندوستان نے پہلا وارم میچ جیتا تھا جبکہ پاکستان، انگلینڈ سے ہار گیا تھا ۔

 

یہ بھی پڑھئے: حارث روف نے پھینکی اتنی تیز گیند، بلے باز پلک جھپکتا، اس سے پہلے ہی اسٹمپ غائب!

یہ بھی پڑھئے: شاہین آفریدی کی خطرناک گیند بازی، ہندوستان کو وارننگ دی، بلے باز کو کیا زخمی

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اترنے سے پہلے ہی ہندوستان اور پاکستان دونوں ٹیموں کو جھٹکا لگا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستانی ٹیم کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا۔ ٹیم انڈیا کے پاس اس میچ میں اپنی تیاری کا امتحان لینے کا ایک موقع تھا، لیکن اس میچ میں ایک بھی گیند نہیں ڈالی جاسکی ۔

وہیں پاکستان کا افغانستان کے ساتھ کھیلا گیا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا ۔ حالانکہ اس میچ میں ایک اننگز مکمل ہوئی اور دوسری اننگز میں 2.2 اوورز کھیلے گئے۔ پاکستان کی ٹیم نے افغانستان کے خلاف گیندبازی کی، لیکن بلے بازی نہیں کرسکی۔ شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 29 رنز دے کر 2 وکٹ لئے جبکہ حارث رؤف نے 4 اوورز میں 34 رنز دے کر 2 بلے بازوں کو آؤٹ کیا ۔

قابل ذکر ہے کہ پچھلے سال کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستانی کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ کسی بھی فارمیٹ کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی ہندوستان کے خلاف یہ پہلی جیت تھی ۔

Published by:Imtiyaz Saqibe

First published:

سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔



Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments