Wednesday, September 27, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsCricket t20 world cup 2022 pakistans anchor zainab abbas interviews virat fans...

Cricket t20 world cup 2022 pakistans anchor zainab abbas interviews virat fans say kohli bad luck starts imt


نئی دہلی : پاکستان کی خوبصورت اسپورٹس اینکر زینب عباس نے اپنے ایک پرانے خواب کو پورا کرلیا ہے ۔ زینب کو کرکٹر وراٹ کوہلی کا انٹرویو لینے کا موقع مل گیا ہے ۔ اسپورٹس اینکر نے خود اپنے سوشل میڈیا کے ذریعہ اس بات کی جانکاری دی ہے ۔ زینب نے وراٹ کوہلی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ جانکاری دی ہے ، لیکن اس کے ساتھ ہی فینس نے کہنا شروع کردیا ہے کہ اب وراٹ کوہلی کا بیڈ لک شروع ہوگیا ہے ۔

زینب عباس نے وراٹ کوہلی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا : ہر دن آپ کو کوہلی سے بات کرنے / انٹرویو کرنے کا موقع نہیں ملتا ، کیا شاندار اسپیکر ہیں ۔ پورا انٹرویو جلد ہی آئی سی سی چینلوں پر ہوگا ۔ جہاں زینب کیلئے یہ خوشی کا لمحہ تھا تو وہیں کوہلی کے فینس کو یہ پسند نہیں آیا ۔ چونکہ زینب پاکستان سے ہیں، اس لئے فینس کو لگتا ہے کہ یہ ہندوستان بنام پاکستان میچ سے ٹھیک پہلے اچھا  نہیں ہے ۔

 

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کی ٹیم ایشیا کپ 2023 کیلئے پاکستان جائے گی یا نہیں؟BCCI سکریٹری نے دیا بڑا اپ ڈیٹ

یہ بھی پڑھئے: کیا ہندوستان سے ڈر گئی پاکستانی ٹیم؟ آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں ملا ثبوت!

دراصل 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے دوران زینب عباس نے وراٹ کوہلی اور اے بی ڈیویلئرس کے ساتھ سیلفی لی تھی ۔ زینب کی سیلفی کے بعد وراٹ اور ڈیویلیئرس دونوں ہی اپنے اگلے اگلے میچ میں زیرو پر آوٹ ہوگئے تھے ۔ ایسے میں کوہلی کے فینس کو لگتا ہے کہ تاریخ خود کو دوہرا سکتی ہے، اس لئے انہیں لگتا ہے کہ زینب کے ساتھ تصویر کھینچوانے کے بعد کوہلی کیلئے بیڈ لک شروع ہوسکتا ہے ۔

زینب کے اس ٹویٹ پر فینس نے پرانے واقعات کو یاد کیا ۔

بتادیں کہ کوہلی پچھلے کافی وقت سے آوٹ آف فارم چل رہے تھے، لیکن ایشیا کپ 2022 سے پہلے انہوں نے ایک طویل بریک لیا تھا ۔ وراٹ نے خود بتایا تھا کہ اس بریک میں انہوں نے بلے کو ہاتھ تک نہیں لگایا ہے ۔ ایشیا کپ کے دوران وراٹ کوہلی نے اپنی کھوئی ہوئی فارم حاصل کرلی تھی ۔

افغانستان کے خلاف ناٹ آوٹ 122 رنز کی اننگز کھیل کر وراٹ کوہلی نے اپنے تین سال کی سنچری کے سوکھے کو بھی ختم کردیا تھا ۔

Published by:Imtiyaz Saqibe

First published:

سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔



Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments