Sunday, December 3, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsCricket t20 world cup 2022 pakistan cricket team watching india vs australia...

Cricket t20 world cup 2022 pakistan cricket team watching india vs australia warm up match video goes viral imt


نئی دہلی : ٹیم انڈیا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 23 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف میچ سے کرے گی۔ لیکن اس سے پہلے ہندوستان کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف دو وارم اپ میچ کھیلنے ہیں۔ اس میں سے آسٹریلیا کے خلاف پیر کو ہوئے وارم اپ میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا پر 6 رنز سے سنسنی خیز جیت درج کی۔ 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو آخری اوور میں جیت کیلئے 11 رنز درکار تھے۔ لیکن محمد سمیع نے اپنے اوور کی 3 گیندوں میں میچ کو پلٹ دیا۔ اس اوور میں انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور ایک بلے باز رن آؤٹ ہوا۔ یعنی اس اوور میں آسٹریلیا نے کل 4 وکٹیں گنوائیں۔ اس طرح ہندوستان نے پہلا وارم اپ میچ جیت لیا ۔

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے وارم اپ میچ کے دوران کا ایک ایسا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے ہر کسی کے ذہن میں یہ سوال ضرور اٹھ رہا ہوگا کہ کیا پاکستانی ٹیم ہندوستان سے خوفزدہ ہے؟ کیا پاکستانی کھلاڑی ہندوستانی کھلاڑیوں کی جاسوسی کرنے آئے تھے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کے کھلاڑی اسٹیڈیم میں بیٹھ کر ہندوستان ۔ آسٹریلیا میچ کو دیکھ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: محمد سمیع نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے دکھائے تیور، طوفانی فنشر کو کیا کلین بولڈ، دیکھئے ویڈیو

یہ بھی پڑھئے: پاکستان کو ملا روہت شرما کو آوٹ کرنے کا ‘براہمستر’، بابر کو PCB سربراہ نے بتایا خفیہ پلان

ممکن ہے کہ وہ اس میچ میں ٹیم انڈیا کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہوں گے۔ ہندوستانی گیند بازوں اور بلے بازوں کی طاقت اور کمزوری کو پرکھ رہے ہوں گے ، کیونکہ پاکستان کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا پہلا میچ ہندوستان کے خلاف کھیلنا ہے۔ حالانکہ پاکستانی ٹیم کے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کی واحد وجہ یہی تھی، ایسی بات نہیں ہے ، کیونکہ ہندوستان اور آسٹریلیا میچ کے بعد برسبین کے گابا میدان پر پاکستان کو بھی اپنا وارم اپ میچ کھیلنا تھا اور اسی میچ کیلئے پاکستانی ٹیم اسٹیڈیم پہنچی تھی اور انگلینڈ کے خلاف میچ میں اترنے سے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہندوستان کا میچ دیکھنے لگے ۔

بتادیں کہ میچ میں کے ایل راہل (33 گیندوں پر 57) اور سوریہ کمار یادو (33 گیندوں پر 50) کی مدد سے ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سات وکٹوں پر 186 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 180 رنز ہی بنا سکی۔

Published by:Imtiyaz Saqibe

First published:

سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments