ہندوستان اور پاکستان کو سپر 12 میں پانچ پانچ میچز کھیلنے ہیں ۔ ایسے میں اگر ان کا یہ میچ رد ہوتا ہے تو باقی چار میچز دونوں کیلئے کافی اہم ہوجائیں گے ۔ اگر ہندوستان اور پاکستان دونوں اس دوران تین تین میچ جیتنے میں کامیاب رہے اور ایک ایک میچ میں ہار ملی تو دونوں کے سات سات پوائنٹس ہوجائیں گے ۔ ایک میچ جیتنے پر دو پوائنٹس ملتے ہیں ۔ وہیں جنوبی افریقہ کی ٹیم پانچ میں سے چار میچ جیتنے میں کامیاب رہی تو اس کے آٹھ پوائنٹس رہیں ۔ ایسے میں ہندوستان اور پاکستان میں سے ایک ہی ٹیمی سیمی فائنل میں جاسکے گی ۔
ہندوستان اور پاکستان کا میچ رد ہونے کا مطلب ہے کہ کمزور ٹیم کے خلاف جس ٹیم کو بڑی جیت ملے گی، اس کو اچھے رن ریٹ کا فائدہ ملے گا ۔ 2012 ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل سے اس لئے باہر ہوگئی تھی، کیونکہ اس کا رن ریٹ پاکستان اور آسٹریلیا سے کم تھا ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی تاریخ کو دیکھیں تو پاکستان کی ٹیم پانچ مرتبہ سیمی فائنل یا س سے آگے پہنچنے میں کامیاب رہی ہے ۔ وہیں ہندوستانی ٹیم تین مرتبہ ہی ایسا کرسکی ہے ۔ ساوتھ افریقہ کی ٹیم دو مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھئے: خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں یہ پاک کھلاڑی،شاہین سے بھی زیادہ خطرناک ہے یہ گیندباز
یہ بھی پڑھئے: ہندوستان اور پاکستان دونوں ٹیموں کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلا لگا جھٹکا
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ریکارڈ کو دیکھیں تو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اب تک چھ میچز کھیلے گئے ہیں ۔ ٹیم انڈیا پانچ میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے تو وہیں پاکستان کو ایک میچ میں جیت ملی ہے ۔ اوور آل ٹی ٹوینٹی ریکارڈ کو دیکھیں تو گیارہ میں سے آٹھ میچ ہندوستان نے جیتے ہیں ، جب کہ تین میں اس کو ہار ملی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔