دی سنڈے مارننگ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ وارنر ، مارکس اسٹوئنس ، گلین میکسویل اور کوچ اینڈریو کے ساتھ وہ گولف کھیلنے پہنچے تھے ۔ اس دوران گولف کلب میں ان کا ہاتھ کٹ گیا ۔ اس چوٹ کی وجہ سے ان کا کافی خون بہہ گیا اور اب پہلے میچ میں ان کا شامل ہونا مشکوک ہے ۔
رپورٹ کے مطابق انگلس گیند کو فیئروے سے نیچے مارنے کی کوشش کررہے تھے، لیکن گولف اسٹک ان کے ہاتھ پر لگ گئی اور ان کا ہاتھ کٹ گیا ۔ اس کی وجہ سے کافی خون بہہ گیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ انگلس پرانے کلبوں کے ساتھ کھیل رہے تھے اور اس حادثہ سے پہلے کم سے کم نو ہول کھیل چکے تھے ۔
یہ بھی پڑھئے: محمد سمیع نے کی بہترین واپسی تو شاہین آفریدی رہے پھیکے، نسیم شاہ اور حسنین رہے کافی مہنگے
یہ بھی پڑھئے: کیا ہندوستان سے ڈر گئی پاکستانی ٹیم؟ آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں ملا ثبوت!
اس چوٹ نے 27 سالہ کھلاڑی کو غیر آرام دہ کردیا اور وہ راونڈ ختم نہیں کرسکے ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بدھ کی دوپہر کو تصدیق کی تھی کہ انگلس کو علاج کیلئے اسپتال لے جایا گیا ہے ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بیان میں کہا کہ گولف کھیلتے وقت ہاتھ میں گولف اسٹک سے چوٹ لگنے سے جوش انگلس کے داہنے ہاتھ میں کٹ لگ گیا ہے ۔ اس کا معائنہ کیا جارہا ہے ۔ ابھی کوئی اور جانکاری نہیں ہے ۔
بتادیں کہ جوش انگلس تجربہ کار وکٹ کیپر ۔ بلے باز میتھیو ویڈ کے بیک اپ ہیں ۔ آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون میں میتھو ویڈو کی جگہ کبھی مشکوک نہیں تھی ۔ میچ میں وہ ہی ٹیم کی پہلی پسند ہوں گے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔