Monday, December 4, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsCricket india vs pakistan t20 world cup 2022 melbourne weather forecast 90...

Cricket india vs pakistan t20 world cup 2022 melbourne weather forecast 90 percent chance of rain at mcg on october 23 imt


نئی دہلی : آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں کھیلے جانے والے سب سے بڑے میچوں میں سے ایک پر بارش کا خطرہ منڈلا رہا ہے ۔ 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا مزہ بارش خراب کرسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اس دن میلبورن میں بارش کے 90 فیصد امکان کا اندازہ لگایا ہے ۔ ایک میچ کو کھیلنے کیلئے کم سے کم پانچ اوور کی ضرورت ہوتی ہے ۔ یہ دھیان دینے کی بات ہے کہ گروپ مرحلہ کے دوران کوئی ریزرو دن نہیں ہے ، لیکن سیمی فائنل اور فائنل کیلئے ریزور دن رکھے گئے ہیں ۔

ایسے میں ہندوستان اور پاکستان دونوں ہی ٹیموں کو موسم کے مطابق اپنی پلیئنگ الیون اور حکمت عملی بنانی ہوگی ، کیونکہ ایسے میں پچ اور میدان کے حالات بدل جائیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی کم اوور کے میچ میں اور بھی مشکل ہوجاتا ہے کہ کون سا کھلاڑی کب چلے گا ۔

ایکیو ویدر کے مطابق دو دنوں تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ 19 اکتوبر ( بدھ ) کو زیرو فیصد بارش کا امکان ہے ۔ وہیں میلبورن میں جمعرات (20 اکتوبر) کی رات کو کچھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ حالانکہ اگلے تین دنوں تک بارش کا اثر نظر آنے کی امید ہے ۔ 96 فیصد امکان ہے کہ 21 اکتوبر ( جمعہ) کو بارش ہوسکتی ہے اور 22 اکتوبر( ہفتہ) کو بھی یہی موسم برقرار رہ سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھئے: محمد سمیع نے کی بہترین واپسی تو شاہین آفریدی رہے پھیکے، نسیم شاہ اور حسنین رہے کافی مہنگے

 یہ بھی پڑھئے: کیا ہندوستان سے ڈر گئی پاکستانی ٹیم؟ آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں ملا ثبوت!

شہر میں 23 اکتوبر ( اتوار) کو بھی بھاری بارش ہونے کا امکان ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 100 فیصد کلاوڈ کوور ہوگا، جو تیز گیندبازوں کو میلبورن ٹریک سے کچھ سوئنگ اور سیم حاصل کرنے میں مدد کرسکتا ہے ۔

دن میں بارش کا امکان

شام میں بارش کا امکان

رات میں بارش کا امکان

بتادیں کہ پچھلی مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2021 میں جب ہندوستان اور پاکستان کا آمنا سامنا ہوا تھا تو یہ کافی دلچسپ تھا ۔ پاکستان نے ہندوستان کو دس وکٹوں سے ہرادیا تھا ۔ شاہین آفریدی نے نئی گیند کے ساتھ شاندار پرفارم کیا تھا اور ہندوستان کے ٹاپ آرڈر کو پویلین کی راہ دکھا دی تھی ۔

بتادیں کہ ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے حال ہی میں کہا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے خلاف اپنے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ کیلئے پلیئنگ الیون کو پہلے ہی حتمی شکل دیدی ہے اور سبھی کھلاڑیوں کو بھی اسی کے مطابق تیاری کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔

سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔



Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments