پاکستانی ٹیم نے ہندوستان کے خلاف اتوار کو ہونے والے میچ سے پہلے افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ کھیلا ۔ اس مقابلہ میں شاہین نے چار اوورس میں 29 رنز دے کر دو وکٹ لئے تو وہیں حارث روف نے 34 رنز دے کر دو وکٹ اپنے نام کیا ۔ اس میچ کو بارش کی وجہ سے پورا نہیں کھیلا جاسکا ۔ آکاش چوپڑا نے میچ کے بعد شاہین کی جگہ حارث کو ہندوستان کے خلاف زیادہ اثر دار ثابت ہونے والے گیند باز کے طور پر بتایا ۔
آکاش چوپڑا نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا : مجھے لگتا ہے کہ جو گیند باز اتوار کو ہندوستانی ٹیم کیلئے پریشانی بنے گا وہ شاہین نہیں ہونے والے ۔ وہ گیند باز حارث روف ہوں گے ۔ آفریدی اپنا بیسٹ حاصل کرنے کے کافی قریب ہیں، لیکن ابھی بھی وہ اس کو حاصل نہیں کرپائے ہیں ۔ مجھے تو ایسا لگ بھی نہیں رہا کہ فی الحال وہ 23 تاریخ کو اس کے قریب پہنچ پائیں گے ۔ روف میرے خیال سے زیادہ مشکل گیند بازی کرنے والے ہیں اور ان کے اندر وہ صلاحیت ہے جو کھیل میں فرق پیدا کرسکتی ہے ۔
یہ بھی پڑھئے: حارث روف نے پھینکی اتنی تیز گیند، بلے باز پلک جھپکتا، اس سے پہلے ہی اسٹمپ غائب!
یہ بھی پڑھئے: شاہین آفریدی کی خطرناک گیند بازی، ہندوستان کو وارننگ دی، بلے باز کو کیا زخمی
وہیں اگر افغانستان اور پاکستان کے پریکٹس میچ کی بات کریں تو برسبین میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنانے میں کامیاب رہی ۔ وہیں ہدف کے تعاقب میں گرین ٹیم 2.2 اوورز میں صرف 19 رنز ہی بنا پائی تھی کہ بارش نے دستک دے دی۔ بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہیں ہوسکا اور بالآخر میچ کو منسوخ کرنا پڑ گیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔