Wednesday, November 29, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsCricket bcci secretary acc president jay shah drops huge update on whether...

Cricket bcci secretary acc president jay shah drops huge update on whether india will travel to pakistan for asia cup 2023 imt


نئی دہلی : ایشیا کپ 2023 پاکستان میں نہیں ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا۔ سکریٹری جے شاہ نے ممبئی میں بی سی سی آئی اے جی ایم کے بعد اس کی تصدیق کی۔ جے شاہ نے کہا کہ اگلے سال ایشیا کپ کا انعقاد نیوٹرل مقام پر ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ حکومت کرتی ہے، اس لئے ہم اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ لیکن 2023 کے ایشیا کپ کے لئے یہ طے کیا گیا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ غیر نیوٹرل وینیو پر منعقد کیا جائے گا ۔ کرک بز کی خبر کے مطابق بی سی سی آئی کے سکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے کہا کہ ایشیا کپ کے لئے نیوٹرل وینیو کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہندوستان کی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔ ہم نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گے ۔

2022 کے ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کو سونپی گئی تھی ۔ حالانکہ وہاں کے سیاسی حالات ٹھیک نہیں ہونے کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں منعقد کیا گیا تھا ۔ 2023 میں یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں 50 اوور کے فارمیٹ میں ہونا ہے۔ اس کے بعد ہندوستان میں ون ڈے ورلڈ کپ کھیلا جانا ہے۔ ابتدائی طور پر ایسی اطلاعات تھیں کہ بی سی سی آئی نے ہندوستانی ٹیم کے پاکستان جانے اور ایشیا کپ میں شرکت کا آپشن کھلا رکھا ہے۔ لیکن بی سی سی آئی کی اے جی ایم میں حصہ لینے آئے جے شاہ نے واضح کردیا کہ پاکستان جانے کا سوال بورڈ کی اے جی ایم میں اٹھا ہی نہیں ۔

 

یہ بھی پڑھئے: محمد سمیع نے کی بہترین واپسی تو شاہین آفریدی رہے پھیکے، نسیم شاہ اور حسنین رہے کافی مہنگے

یہ بھی پڑھئے: کیا ہندوستان سے ڈر گئی پاکستانی ٹیم؟ آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں ملا ثبوت!

آئی سی سی کی جانب سے حال ہی میں جاری فیوچر ٹور پروگرام یعنی ایف ٹی پی میں پاکستان کو اگلے 3 سالوں میں آئی سی سی کے دو بڑے ایونٹس کی میزبانی ملی ہے۔ ایک ایشیا کپ، جو اگلے سال 50 اوور کے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا اور 2025 میں چیمپئنز ٹرافی بھی پاکستان میں منعقد کی جائے گی۔ پاکستان میں تقریباً ایک دہائی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔ اس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کو آئی سی سی کے دو بڑے ٹورنامنٹس کی میزبانی ملی ہے۔ لیکن بی سی سی آئی کی جانب سے ایشیا کپ کو نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنے کے بیان کے بعد دیکھنا ہوگا کہ اس معاملہ میں آگے پاکستان کا کیا موقف رہتا ہے ۔

بتادیں کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم آخری مرتبہ 2005-06 میں پاکستان کے دورے پر گئی تھی۔ تب ہندوستان نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں 4-1 سے شکست دی تھی ۔ اس کے بعد سے اب تک ٹیم انڈیا پاکستان نہیں گئی ہے۔ اسی دوران پاکستانی ٹیم آخری مرتبہ 2012 میں ہندوستان آئی تھی۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے سیریز کھیلی گئی تھی ۔

Published by:Imtiyaz Saqibe

First published:

سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔



Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments