مدھوسودن مستری نے بتایا کہ کانگریس صدر دفتر میں سونیا گاندھی، منموہن سنگھ سمیت 87 ڈیلیگیٹس نے ووٹ ڈالے ۔ ووٹنگ کے بعد سونیا گاندھی نے کہا کہ وہ طویل عرصہ سے اس دن کا انتظار کررہی تھیں ۔ سونیا گاندھی ، منموہن سنگھ اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یہاں صدر دفتر پہنچ کر ووٹ ڈالا ۔ وہیں راہل گاندھی نے کرناٹک کے بیلاری میں بھارو جوڑو یاترا کے کنٹینر والے ریسٹ کیمپ میں بنے ووٹنگ سینٹر میں ووٹ ڈالا ۔ ان کے ساتھ وہاں تقریبا 40 لیڈروں نے بھی ووٹ کیا، جو ان کے ساتھ اس یاترا میں ہیں ۔
یہ بھی پڑھئے: کانگریس صدر الیکشن میں ششی تھرور نے مان لی ہار! ٹویٹ کرکے کہا : کچھ لڑائیاں صرف….
یہ بھی پڑھئے: تیل کی مصنوعی قلت کے بعد تیل کی پیداوار میں کمی، امریکہ سعودی تعلقات میں اتار چڑاؤ؟
اس سے پہلے ووٹنگ کے بیچ میں مدھوسون مستری نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی ۔ بھاشا سے کہا کہ الیکشن کا پورا عمل آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف رہا ہے اور وہ اس سے مطمئن ہیں ۔ ادھر ووٹنگ کے بعد جے رام رمیش نے کہا کہ یہ تاریخی موقع ہے ۔ ہمارے یہاں آزادانہ ، غیر جانبدارانہ اور شاف طریقہ سے الیکشن ہوا ہے ۔
کانگریس پارٹی کی 137 سال کی تاریخ میں چھٹی مرتبہ صدر عہدہ کیلئے الیکشن ہوا ہے ۔ پارٹی جنرل سکریٹری جے رام رمیش کے مطابق صدر عہدہ کیلئے اب تک 1939, 1950, 1977, 1997 اور 2000 میں الیکشن ہوئے ہیں ۔ پورے 22 سالوں کے بعد صدر عہدہ کیلئے الیکشن ہورہا ہے ۔ الیکشن کے نتائج کا اعلان 19 اکتوبر کو کیا جائے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔