Saturday, March 2, 2024
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsBhojpuri Actress Neelam Giri Shares Sizzling Reel On Her Instagram skf mgb

Bhojpuri Actress Neelam Giri Shares Sizzling Reel On Her Instagram skf mgb


آئینہ میں خود کو نہارتے ہوئے نیلم گیری نے گنگنایا گانا، ویڈیو دیکھ کر ہر کوئی ہوا اُن کا دیوانہ

آئینہ میں خود کو نہارتے ہوئے نیلم گیری نے گنگنایا گانا، ویڈیو دیکھ کر ہر کوئی ہوا اُن کا دیوانہ

نیلم گیری کی اس ویڈیو کو 23000 سے بھی زیادہ لوگوں نے پسند کیا ہے۔ بھوجپوری سینما کی بڑی بڑی حسیناوں کو پیچھے کرتے ہوئے نیلم گیری نے انسٹا پر 1.7 ملین فالوورس کا نمبر پار کرلیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
بھوجپوری دنیا کی خوبصورت اداکاراوں مین شمار کی جاتی ہیں نیلم گیری۔ شائقین کو اپنی بہترین ویڈیو سے تفریح دینے والی نیلم گیری پھر ایک مرتبہ ایسا ہی کچھ کرتی نظر آئی ہیں۔ کمال کے تاثرات دکھاتے ہوئے نیلم نے شائقین کو خوب دیوانہ بنایا ہے۔ حال ہی میں نیلم نے انسٹا پر ایک ریل بنا کر شیئر کی ہے، جس میں اداکارہ شیشے میں خود کو نہارتے ہوئے گانا گنگناتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اب یہ ویڈیو نیلم گیری نے اپنے لیے بنایا ہے یا کسی اور کے لیے، یہ تو پتہ نہیں، لیکن کہنا پڑے گا جب سے نیلم گیری نے یہ ویڈیو شیئر کیا ہے تب سے لاکھوں نوجوانوں کی دل کی دھڑکن اچانک سے بڑھنے لگی ہیں۔

نیلم گیری اس ویڈیو میں فلورل ٹاپ پہنے ہوئے زبردست تاثرات دیتی نظر آئی ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے نیلم گیری نے کیپشن میں لکھا، جب تم۔ نیلم گیری کے چاہنے والے ان کی یہ ویڈیو بار بار دیکھ رہے ہیں اور اسے جم کر سوشل میڈیا پر وائرل کررہے ہیں۔ نیلم گیری نے بے حد کم وقت میں بھوجپوری سینما میں کافی نام کما لیا ہے۔ بڑے بڑے ایکٹرس کے ساتھ کام کر کے نیلم گیری بھی اب ٹاپ اداکاراوں کو کی فہرست میں شمار کی جانے لگی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جب کیارا کے ایک فین نے ان سے ملنے کے لئے پار کردی تھی ساری حدیں!اداکارہ نے سنایا مزیدارقصہ

یہ بھی پڑھیں:
سنی لیون کے ٹھمکوں کو دیکھ کرخودپرقابونہیں رکھ پائے فینس!تھیٹر میں ہی کرنے لگے یہ کام

نیلم گیری کی اس ویڈیو کو 23000 سے بھی زیادہ لوگوں نے پسند کیا ہے۔ بھوجپوری سینما کی بڑی بڑی حسیناوں کو پیچھے کرتے ہوئے نیلم گیری نے انسٹا پر 1.7 ملین فالوورس کا نمبر پار کرلیا ہے۔ حال ہی میں نیلم گیری کا ایک نیا گانا ریلیز ہوا ہے جس کا ٹائل ’جی حضوری‘ رکھا گیا ہے۔ اس گانے نے دیکھتے ہی دیکھتے ملین کلب میں اپنی جگہ بنالی ہے۔

Published by:Shaik Khaleel Farhaad

First published:





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments