پشاور کے چڑیا گھر میں نامناسب انتظامات کے باعث جانور مرنے لگے

0
4


پراجیکٹ ڈائریکٹر چڑیا گھر افتخارالزمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سب سے کم جانور ہمارے چڑیا گھر میں مرے ہیں،فوٹو:فائل

پشاور کے چڑیا گھر میں گذشتہ 9 ماہ کے دوران جانوروں کی دیکھ بھال کے مناسب انتظامات نہ ہونے باعث 18 جانور مر چکے ہیں۔

جیو نیوز کو موصول رپورٹ کے مطابق پشاور کے چڑیا گھرمیں نامناسب انتظامات کے نتیجے میں چڑیاگھر میں 9 ماہ کے دوران 18 جانوروں مر چکے ہیں۔

 مرنے والے جانوروں میں 9 نر اور 9 مادائیں شامل ہیں،3 جنگلی بلیاں مناسب پنجرہ نہ ہونے کے باعث مر گئی ہیں جب کہ  دوسرے جانوروں کے حملے کے باعث ایک ہرن بھی مارا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق جال سے سر ٹکرانے کے باعث ایک زیبرے کی موت واقعہ ہوئی ہے جب کہ ایک ریچھ دوسرے ریچھ کے حملے کے دوران مر گیا ہے، اسی طرح پنجرے سے سر ٹکرانے کے باعث مارخور کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔

 ایک چیتا اور تین زرافہ جگر اور ڈائریا کی بیماریوں سے موت کا شکار ہوئے ہیں جب کہ  لکڑ بھگا  ٹیومر کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔

دوسری جانب پراجیکٹ ڈائریکٹر چڑیا گھر افتخارالزمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ پاکستان میں سب سے کم جانور ہمارے چڑیا گھر میں مرے ہیں۔

 ان کا کہنا ہے کہ انسانوں کی طرح جانور بھی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں لیکن ہم  چڑیا گھر کے جانوروں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں،جنگلی بلیوں کے لیے چڑیاگھر میں مناسب پنجرا نہیں ہے۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here