ملک میں کورونا سے مزید 34 ہلاکتیں، 1074 نئے کیسز رپورٹ

0
4



ملک میں کورونا سے مزید 34 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5915 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 277117 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2133 ، سندھ میں 2189 اور خیبر پختونخوا میں 1186 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 165 ، بلوچستان میں 136 ، آزاد کشمیر میں 50 اور گلگت بلتستان میں 50 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 1931102
صحتیاب مریض: 
244883 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

بروز بدھ ملک بھر سے کورونا کے مزید 1074 کیسز اور 34 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 654 کیسز اور 17 اموات، پنجاب سے 173 کیسز 8 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 121 کیسز اور 6 اموات، اسلام آباد 25 کیسز، گلگت مزید 32 کیسز 2 ہلاکتیں، بلوچستان سے 54 کیسز اور آزاد کشمیر سے 15 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے 173کیسز اور 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 92452 اور ہلاکتیں 2133 ہو چکی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 82215 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 25 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14963 اور ہلاکتیں 165 ہوگئی ہیں۔

اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12377ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 32 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2042 اموات کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔

گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1658 ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 15 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2055 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 50 ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 1543 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

بدھ کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 17 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2189 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید 654 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 120052 تک جاپہنچی ہے۔

صوبے میں اب تک 109544 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں بدھ کو کورونا کے مزید 54 کیسز سامنے آئے جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 11708 ہوگئی جب کہ اب تک مہلک وائرس کے باعث 136 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔


اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10097 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں بدھ کو کورونا کے مزید 121 کیسز اور 6 ہلاکتیں سامنے آئیں۔


خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی طور پر 1192 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 33845 تک جاپہنچی ہے۔

کے پی میں اب تک 28317 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورت حال



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here