وزیراعظم صاحب نوٹس لینا بند کریں، استعفی دیں اور گھر جائیں: بلاول بھٹو

0
5


 پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سارے پاکستان کو نظر آرہا ہے کہ وزیراعظم  کے پاس صرف 2 آپشنز ہیں، وزیراعظم غلطی کا اعتراف کریں اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کا اعلان کریں یا استعفی دیں اور گھر جائیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم نے ادویات پر نوٹس لیا تو وہ مہنگی ہوگئیں، وزیراعظم نے آٹا، چینی پر نوٹس لیا تو وہ مہنگے ہوگئے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ بہتر ہے وزیراعظم اپنے آپ کو قرنطینہ میں رکھیں اور کسی بھی چیز پر نوٹس لینا بند کردیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ پاس ہونے سے پہلے ہی عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا جب کہ کے الیکٹرک کراچی کے عوام کا خون چوس رہی ہے۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ آج راجہ پرویز اشرف بری ہو گئے جب کہ جہانگیر ترین لندن میں مزے کر رہے ہیں لیکن ان کا وزیراعظم شوگر کمیشن کا رونا رو رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان سب کو اور ن لیگ کو بھی معافی مانگنی چاہئے، وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو شہید نہیں کہہ سکتے لیکن اسامہ بن لادن کو شہید کہتے ہیں۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here