65 سال عمر کی حد ختم، 20 لاکھ تک تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار

65 سال عمر کی حد ختم، 20 لاکھ تک تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) 65 سال عمر کی حد ختم، 20 لاکھ تک تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی ،وفاقی کابینہ نےاہم تعیناتیوں میں پی ٹی آئی دورحکومت کی پالیسی میں ترامیم کی منظوری دیدی،اس ضمن میں وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کےذریعے سمری کی منظوری لی گئی، ذرائع کے مطا بق کابینہ نےاسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پالیسی2019 میں ترامیم کی منظوری دی، تعیناتیوں کے لیے65 سال تک عمر کی شرط ختم کردی گئی ۔ اسپیشل پروفیشنل پےاسکیلزکے تحت تعیناتیوں کےلیےعمر کی بالائی حد نہیں ہوگی۔ اب65 سال کےبعد تعیناتی اور موجودہ تعیناتی میں65 سال کے بعدتوسیع ہوسکے گی۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب زیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نےترامیم تجویز کی تھیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نےوزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔ملک میں نئےٹیلنٹ کےفروغ کے لیے 2019کی پالیسی میں ترامیم ضروری تھیں۔ وفاقی حکومت نےوفاقی وزارتوں اورڈویژنزکی استعداد کاربڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، باصلاحیت پیشہ ورافراد،تکنیکی ماہرین اورکنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی، وفاقی حکومت عالمی معیارکا ٹیلنٹ پول بنانے پر کام کررہی ہے، وفاقی وزارتوں اورڈویژنز میں گورننس کے نظام میں جدت لا کر مذ یدمؤثر بنایاجائےگا۔

Leave a Comment