40 افراد کے خلاف مقدمہ درج

ایس ایس پی میر روحل کھوسو کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا: فوٹو اسکرین گریپ۔ جیو نیوز
ایس ایس پی میر روحل کھوسو کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا: فوٹو اسکرین گریپ۔ جیو نیوز

لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں دن دہاڑے ویسر اور جلبانی قبیلے کے درمیان کل سے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ جاری رہا، جس کی زد میں آکر ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایس ایس پی میر روحل کھوسو کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق 8 نامزد ملزمان جی تھری رائفلوں سے جبکہ 15 نامزد ملزمان کلاشنکوف سے فائرنگ کر رہے تھے۔ ملزمان نے پولیس پر بھی فائرنگ کی اور پولیس موبائل کو نقصان پہنچایا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار نے واقعے کا نوٹس لیا اور فوری طور پر امن و امان کی بحالی کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات دیے۔

Leave a Comment