HomeUncategorizedچین کے شہر آنیانگ کی فیکٹری میں آتشزدگی، 36 افراد ہلاک، دو...

چین کے شہر آنیانگ کی فیکٹری میں آتشزدگی، 36 افراد ہلاک، دو لاپتہ


چین کے صوبے خنان کے شہر آنیانگ میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا نے منگل کو رپورٹ کیا ہے کہ آگ وینفینگ ڈسٹرکٹ میں ٹریڈنگ کارپوریشن لمیٹڈ یا آنیانگ شہر میں واقع ’ہائی ٹیک زون‘ میں لگی۔
مقامی میڈیا کے مطابق آگ پیر کی دوپہر لگی اور فائر ٹیموں نے آگ پر قابو پانے کے لیے 63 گاڑیاں جائے وقوعہ پر بھیجیں۔
مقامی وقت کے مطابق آگ پر رات 11 بجے تک مکمل طور قابو پا لیا گیا تھا۔
سی سی ٹی وی کے مطابق منگل کی صبح تک 36 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی اور دو زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دو افراد لاپتہ ہیں۔
مقامی حکام نے بتایا کہ پبلک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے مشتبہ افراد کو تحویل میں لیا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments