HomeUncategorizedپولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ 6 اہلکار شہید

پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ 6 اہلکار شہید


(24 نیوز) لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لکی مروت میں ہفتہ وار میلے میں پولیس موبائل سیکیورٹی کے لیے جارہی تھی کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار دہشتگردوں نے تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں  موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں موبائل کا ڈرائیور اور ڈیوٹی انچارج اے ایس آئی بھی شامل ہیں جب کہ شہید ہونے والوں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر علم دین، کانسٹیبل پرویز، احمد، دل جان، عبداللہ اور محمود کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ڈی پی او کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments