HomeUncategorizedسپریم کورٹ میں تین نئے ججزچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے حلف...

سپریم کورٹ میں تین نئے ججزچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے حلف اٹھا لیا


(24 نیوز)سپریم کورٹ میں تین نئے ججز نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

سپریم کورٹ میں تین نئے ججز کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تینوں نئے ججز سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر  رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ہی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

ضرور پڑھیں : حکومت نے نواز شریف کوسفارتی پاسپورٹ جاری کردیا

دوسری جانب جسٹس عامر فاروق نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عامر فاروق سے عہدے کا حلف لیا۔جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھٹے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دی تھی۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments