HomeUncategorizedآئی جی پنجاب کی کام جاری رکھنے سے معذرت، ’خدمات وفاق کے...

آئی جی پنجاب کی کام جاری رکھنے سے معذرت، ’خدمات وفاق کے سپرد کی جائیں‘


پنجاب پولیس کے سربراہ فیصل شاہکار نے صوبے میں مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھ دیا ہے کہ صوبے سے ان کی خدمات واپس لے لی جائیں۔
اتوار کو آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھا جس میں انہوں نے ذاتی وجوہات کا ذکر کیا۔ 
میں ذاتی وجوہات کی بنیاد پر میں ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا۔ اس لیے درخواست ہے کہ صوبے سے میری خدمات فوری طور پر واپس لینے کے احکامات جاری کیے جائیں۔‘ 
انھوں نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ ان کی خدمات صوبے کے  بجائے وفاق کے سپرد کر دی جائیں۔ 
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے خط کی کاپی چیف سیکریٹری پنجاب اور وزیراعلٰی پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری کو بھی بھجوائی ہے۔ 
خیال رہے کہ وزیر آباد میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر فائرنگ اور عمران خان سمیت متعدد زخمیوں اور ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ایف آئی آر کے اندراج کے معاملے پر صوبائی انتظامیہ اور حکمران جماعت تحریک انصاف کے درمیان اختلافات ک باز گشت عروج پرہے۔
اس سے قبل وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور کو معطل بھی کر دیا تھا۔ 
نوٹی فکیشن کے مطابق مزید احکامات کے آنے تک غلام محمد ڈوگر کی معطلی فوری نافذ العمل ہوگی۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments