HomeUncategorizedپاکستان بمقابلہ انڈیا، حارث رؤف کے چار اوورز پر سب کی نظر...

پاکستان بمقابلہ انڈیا، حارث رؤف کے چار اوورز پر سب کی نظر کیوں؟


کرکٹ کے مبصرین کے مطابق انڈیا کے خلاف میچ میں حارث رؤف کے چار اوورز اہم ہوں گے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور انڈیا کے درمیان ٹی20 ورلڈکپ کا اہم میچ آج کھیلا جا رہا ہے اور دونوں ملکوں کے کھلاڑی اور شائقین اس کے لیے پرجوش اور جذباتی ہیں۔
اتوار کو آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو سب سے اہم کھلاڑی قرار دیا جا رہا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ ایم سی جی پر دونوں ٹیموں میں شامل کسی بھی بولر کے کھیلنے کا اتنا تجربہ نہیں جتنا حارث رؤف کا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق دیگر کھلاڑی ملیبرن کرکٹ سٹیڈیم میں پریشان ہو سکتے ہیں مگر حارث رؤف کے لیے یہ ہوم گراؤنڈ جیسا ہے کیونکہ وہ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں میلبرن سٹارز کی نمائندگی کرتے ہیں۔
حارث رؤف نے سنہ 2019 میں پہلی بار ملیبرن میں بگ بیش لیگ کے میچز کھیلے تھے۔
حارث رؤف کی اٹھان پاکستان سُپر لیگ میں لاہور قلندر سے ہوئی تھی جس کے بعد وہ سڈنی اور ہوبارٹ میں کلب کرکٹ کھیل کر بگ بیش لیگ میں ملیبرن سٹار کی نمائندگی کرنے لگے۔
حارث رؤف اس کے بعد پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کے افق پر چمکے اور کئی میچز میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
کرکٹ کے مبصرین کے مطابق انڈیا کے خلاف آج کے میچ میں حارث رؤف کے چار اوورز اہم ہوں گے کیونکہ وہ ایم سی جی کی کنڈیشنز سے اچھی طرح واقف ہیں۔

حارث رؤف نے سنہ 2019 میں پہلی بار ملیبرن میں بگ بیش لیگ کے میچز کھیلے تھے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
ایک ہی جیسی انداز میں تیز کے ساتھ کم رفتار گیندیں پھینک کر بلے بازوں کو دھوکہ دینے میں اکثر کامیاب رہنے والے حارث رؤف اگر میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں اپنے بولنگ تجربے کو بروئے کار لانے میں کامیاب رہتے ہیں تو انڈیا کے بیٹرز کو مشکلات کا شکار کر سکتے ہیں۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments