HomeUncategorizedٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پاک بھارت ہائی وولٹیج میچدنیا کی نظریں...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پاک بھارت ہائی وولٹیج میچدنیا کی نظریں میلبورن پر جم گئیں


(24 نیوز )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج میچ آج ہوگا ،روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹکرائیں گے،دنیا کی نظریں میلبورن پر جم گئیں ۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق میچ ایک بجے شروع ہوگا ،دونوں ٹیمیں میلبورن کے میدان میں ٹکرائیں گی۔

بھارت کیخلاف کون سا اہم کرکٹر پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوگا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ جارح مزاج اوپنر فخر زمان مکمل فٹ نہیں ہوئے، وہ بھارت کے خلاف پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 20 اوورز کا مقابلہ چاہتے ہیں لیکن موسم کسی کے ہاتھ میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے تمام پلئیرز مکمل فٹ ہیں اور میچ کے دوران 100 فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون ذہن میں ہے تاہم پچ دیکھ کر حتمی فیصلہ کریں گے۔

بابراعظم نے کہا کہ آف دی فیلڈ تمام پلئیرز کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، بطور اسپورٹ مین یہی ذمہ داری ہے کہ سب سے اچھے طریقے سے ملیں، انہوں نے کہا کہ ٹی20 فارمیٹ میں تمام ٹیمیں خطرناک ہوسکتی ہیں کسی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے۔

کپتان نے فخر زمان کے سوال کہا کہ وہ مکمل فٹ نہیں ہوئے، وہ بھارت کے خلاف پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے تاہم شان مسعود کی تمام رپورٹس کلیئر ہیں، وہ بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments