HomeUncategorizedپی ٹی آئی رہنمائوں پر دہشتگردی کا مقدمہ درج

پی ٹی آئی رہنمائوں پر دہشتگردی کا مقدمہ درج


(24 نیوز )تحریک انصاف کے کارکنوں کو توڑ پھوڑ مہنگی پڑ گئی ۔پولیس کی مدعیت میں دہشتگری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

تحریک انصاف کا گزشتہ روز فیض آباداحتجاج توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج،مقدمہ پولیس  کی مدعیت میں تھانہ آئی نائن  میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا،مقدمے میں سنیٹر فیصل جاوید ،سمیت سات افرادملزم نامزد

عامر کیانی، وامق قیوم عباسی،راجہ راشد،ملزمان شامل ،مقدمے میں دہشتگردی ایکٹ سمیت اقدام قتل،پولیس کے ساتھ مزاحمت،بلوا کرنے کی دفعات شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں : توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نااہل قرار

مجموعی طور پر مقدمے میں دہشتگردی سمیت 9 دفعات شامل کی گئیں،ایف آئی آر کے مطابق مظاہرین نے قیادت کے اشتعال دلانے پر پولیس پر حملہ کیا ،مظاہرین کے پتھراو سے متعدد پولیس اور ایف سی اہلکار زخمی ہوئے ،پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کر دیا

یاد رہے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی پر الیکشن کمیشن کے سامنے دفعہ144 کی خلاف ورزی اور فائرنگ کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ایم این اے صالح محمد خان پر تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیاگیا، مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments