HomeUncategorizedJahangir puri delhi communal Violence accused noor alam bail khu snm

Jahangir puri delhi communal Violence accused noor alam bail khu snm


نئی دہلی :جمعیت علماء ہند کی قانونی چارہ جوئی کی مدد سے جہاں گیر پوری دہلی فرقہ وارانہ تصادم کے ملزم نور عالم کو روہنی کورٹ نے ضمانت دے دی۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ شیخ انعام الحق کو بھی جمعیت کی کاوش سے ضمانت ملی ہے۔ نورعالم کے سلسلے میں حج ستیش کمار نے وکیل ایڈوکیٹ محمد عبدالغفار، ایڈوکیٹ محمد نوراللہ اور محمد سرتاج کے اس استدلال کو سنجیدگی سے سنا کہ ملزم کا مبینہ جرم سے کوئی تعلق نہیں ہے اور مقامی پولیس نے صرف اپنے کیس کو سلجھانے کے لیے ملزم کو ایف آئی آر میں پھنسایا ہے اور ملزم 17.04.2022 سے عدالتی تحویل میں ہے۔ اب جب کہ ملزم کے بارے میں تحقیق مکمل ہوگئی ہے، اسے ضمانت دیدی جائے۔ اس کے برعکس ریاست کی طرف سے مقرر کردہ وکیل نے ملزم کی ضمانت کی شدید مخالفت کی۔
فریقین کی بحث سننے کے بعد عدالت نے کہا کہ ملزم سے تفتیش پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے اور چارج شیٹ بھی داخل کر دی گئی ہے، اب ٹرائل مکمل ہونے میں کافی وقت لگے گا۔ اس درمیان ملزم کو عدالتی تحویل میں رکھنے سے کوئی مقصد پورا نہیں ہو گا۔ کچھ شریک ملزمان کو دہلی کی معزز ہائی کورٹ نے ضمانت دی ہے اور کچھ کواس عدالت سے ضمانت مل چکی ہے۔لہذاان حقائق اور حالات میں،درخواست گزار/ملزم نور عالم کو 25,000/- روپے زر ضمانت پر ضمانت دی جاتی ہے۔

دہلی۔این سی آر میں ہوا کے معیار کے ‘بہت خراب’ ہونے کی پیشن گوئی، GRAP-2 نافذ

نورعالم کی ضمانت پر نورعالم اور اس کے اہل خانہ نے جمعیۃ علماء ہند کے صدر دفتر آئی ٹی او نئی دہلی پہنچ کر مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مولانا غیور احمد قاسمی بھی موجود تھے۔واضح ہو کہ مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں ایک وفد نے فساد کے بعد متاثرہ علاقہ کا دورہ کیا تھا اور لوگوں کو ہر ممکن مدد د کی یقین دہانی کرائی تھی۔

واضح ہو کہ رمضان المبارک میں عین افطار کے وقت شرپسندوں نے جہانگیر پوری جامع مسجد پر حملہ کردیا تھا ، جس کے بعد تشدد کے واقعات رونما ہوئے تھے۔اس سلسلے میں دہلی پولس نے بڑی تعداد میں غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے مسلم نوجوانوں کو جیل میں ڈال دیا تھا، جن میں سے ضرورت مند خاندانوں کی طرف سے جمعیۃ علماء ہند عدالتی چارہ جوئی کررہی ہے۔اس کے علاوہ جہانگیر پوری میں اچانک بلڈوزر چلانے کی کوشش کو بھی جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ کے ذریعہ ناکام کردیا تھا۔

سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔



Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments