HomeUncategorizedPreparing To Hand Over Power To China President Xi Jinping For The...

Preparing To Hand Over Power To China President Xi Jinping For The Third Time skf mgb


چین مین اس ہفتہ کمیونسٹ پارٹی کانگریس کے 20ویں سیشن کی سرگرمیاں دارالحکومت بیجنگ میں سختی کے ساتھ جاری ہیں۔ اس میں صدر شی جن پنگ کو تیسری مرتبہ لگاتار اقتدار سونپا جائے گا۔ اس کے لیے بیجنگ کی سڑکوں پر ہر 100 فٹ کے دائرے میں سیکورٹی والینٹرس کی تعیناتی کی گئی ہے۔ یہاں تک کہ جون کے آخر تک ملک بھر میں 14 لاکھ سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے تا کہ شی کے مخالفین کسی مظاہرہ کو انجام نہ دیں پائیں۔

سیشن سے جڑے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بیجنگ میں یہ سیشن 22 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران ایسے کسی بھی شخص کو شہر میں داخلے سے روک دیا گیا ہے، جس نے ایک بھی بار کورونا وائرس سے متاثر علاقے کا دورہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ عہدیداروں کو ایسے لوگوں پر نظر رکھنے کے احکامات دئیے گئے ہیں، جو حکومت کے خلاف کسی بھی رح کی سازش کا حصہ ہیں۔

ساتھ ہی عہدیداروں کو میل کرنے والے سبھی لوگوں کی آئی ڈی کی جانچ کرنے کو کہا گیا ہے۔ پورے بیجنگ کو ایک قلعہ میں تبدیل کردیا گیا ہے تاکہ اجلاس کے دوران کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی پیدا نہ ہو سکے۔ لی ووینگے نامی ایک شخص نے بتایا کہ جب تک یہ اجلاس ختم نہیں ہوجاتا، تب تک یہاں سیکورٹی سخت اور اضافی والینٹرس کی تعیناتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

Exclusive: ‘پاکستان قصائیوں کا ملک’، اسپتال میں پڑی سڑی گلی لاشوں پر طالبان کا بیان

یہ بھی پڑھیں:
چینی کمیونسٹ پارٹی کی 20 ویں سالانہ کانگریس، صدر چین شی جن پنگ نے کونسی کہی اہم باتیں؟

جن پنگ کو ملے گی لامحدود طاقت

ہر پانچ سال میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس کہا جاتا ہے۔ چین براہ راست اور بالواسطہ طور پر عالمی سیاسی، سفارتی اور تزویراتی مفادات پر اثر انداز ہوتا ہے۔ 16 اکتوبر سے ایک ہفتے کے لیے، تقریباً 2,300 پارٹی کے نمائندے بیجنگ کے عظیم ہال آف دی پیپلز میں جمع ہوئے ہیں۔ ان میں سے تقریباً 200 کو کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے لیے منتخب کیا جانا ہے۔ اس کانگریس میں شی جن پنگ کو مسلسل تیسری مدت کے لیے ملک کی قیادت کرنے کا اختیار دیتے ہوئے انہیں لامحدود اختیارات دیے جائیں گے۔

Published by:Shaik Khaleel Farhaad

First published:

سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔



Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments