HomeUncategorizedMaharashtra threats to bomb blast at three places in mumbai police alert...

Maharashtra threats to bomb blast at three places in mumbai police alert imt


Breaking News: ممبئی کے تین جگہوں کو بم سے اڑانے کی ملی دھمکی، پولیس ہوئی الرٹ ۔ علامتی تصویر ۔ News18

Breaking News: ممبئی کے تین جگہوں کو بم سے اڑانے کی ملی دھمکی، پولیس ہوئی الرٹ ۔ علامتی تصویر ۔ News18

Mumbai Bomb Blast Threat : معلومات کے مطابق پولیس کنٹرول روم میں بدھ کی دوپہر کو یہ دھمکی آمیز فون آیا ، جس میں اندھیری کے انفنیٹی مال، جوہو کے پی وی آر اور سانتاکروز میں واقع سہارا کے پانچ ستارہ ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai | Maharashtra | Pune
ممبئی : مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی کے تین مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے ۔ موصولہ معلومات کے مطابق پولیس کنٹرول روم میں بدھ کی دوپہر کو یہ دھمکی آمیز فون آیا ، جس میں اندھیری کے انفنیٹی مال، جوہو کے پی وی آر اور سانتاکروز میں واقع سہارا کے پانچ ستارہ ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے ۔

دھمکی آمیز فون آتے ہی پولیس محکمہ بھی الرٹ ہوگیا اور ان تینوں جگہوں اور آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی انتظامات سخت کردئے گئے ہیں ۔ حالانکہ اب تک پولیس کو کچھ بھی مشتبہ نہیں ملا ہے ۔

پولیس کے مطابق انہیں رات ساڑھے دس بجے ہیلپ لائن نمبر 112 پر کسی نامعلوم شخص کا فون آیا، جس میں اس نے تینوں جگہوں پر بم دھماکہ کی وارننگ دی۔ پولیس فی الحال فون کال کرنے والے کی شناخت کرنے میں مصروف ہوگئی ہے، جس سے معاملہ کی سچائی سامنے آسکے ۔

 

یہ بھی پڑھئے: کیا آپ ایئر انڈیا کے شیئرز خریدنا چاپتے ہیں؟ اگلے 5 سال میں 30 فیصد شیئر ہوں گے فروخت

یہ بھی پڑھئے: پلٹزر پرائز کیلئے نامزد فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد کو دہلی ہوائی اڈےپرروک دیاگیا، آخرکیوں؟

دراصل حالیہ دنوں میں ممبئی پولیس کو ایسے کئی دھمکی آمیز فون کالز آتے رہے ہیں، جو جانچ میں پوری طرح سے جھوٹے نکلے ہیں ۔ حالانکہ پولیس پھر بھی ایسے معاملات میں کوئی لاپروائی نہیں برتنا چاہتی ہے۔

Published by:Imtiyaz Saqibe

First published:



Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments