HomeUncategorizedپاناما کے ڈرامے نے ملکی معیشت کوتباہ کیا:اسحاق ڈار 

پاناما کے ڈرامے نے ملکی معیشت کوتباہ کیا:اسحاق ڈار 


(24نیوز)وزیرخزانہ اسحاق ڈار  نے کہا کہ معاشی ترقی میں ٹیکنالوجی کا اہم کردار ہے،موسمیاتی تبدیلیاں بہت بڑا چیلنج ہیں،معاشی استحکام کیلئے بہت سے اقدامات کررہے ہیں،عوام کو مایوس نہیں کرینگے۔

اسلام آباد میں وزیرخزانہ  نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے میثاق معیشت پر اتفاق ضروری ہے،پاکستان کی بہتری کیلئے سب کوکردار اداکرناہوگا،ملک ہے توسیاست ہوگی ملک نہیں توسیاست کیسے ہوگی؟،پاناما کے ڈرامے نے ملکی معیشت کوتباہ کیا،ن لیگ کے دور میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا،پریشان نہ ہوں پاکستان کے ڈیفالٹ کاکوئی خطرہ نہیں ہے۔

 چار سال پہلے یہ ملک مختلف تھا، 2013 میں معیشت کو ٹھیک کرنے کی ذمہ داری دی گئی، 3 سال میں ملکی معیشت کو ٹھیک کردیا تھا ، عالمی ادارے اس کی تعریف کر رہے تھے، پاکستان جی 20 ممالک کا ممبر بننے والا تھا، پاناما کا ڈراما رچایا گیا ،ملک میں عدم استحکام لایا گیا، اب ہمیں بہت زیادہ معاشی چیلنجز درپیش ہیں، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ،اس کی سیاسی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے، ملک ہوگا تو سیاست ہوگی ، پیرس کلب جانا درست نہیں ہے، پیرس کلب نہیں جائیں گے، پیرس کلب جائے بغیر معیشت کو ٹھیک کریں گے۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments