HomeUncategorizedCricket t20 world cup 2022 west indies lost to scotland nicholas pooran...

Cricket t20 world cup 2022 west indies lost to scotland nicholas pooran australia


میلبورن : ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اچھی شروعات نہیں کر سکی ہے ۔ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پیر کو ویسٹ انڈیز کو 42 رنز سے شکست دیدی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دو مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے، لیکن موجودہ سیزن میں اچھی شروعات نہیں کر سکی۔ پچھلے ورلڈ کپ میں بھی ان کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی تھی۔ میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں پر 160 رنز بنائے تھے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 118 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس سے پہلے اتوار کو نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز کے بڑے فرق سے شکست دی تھی۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سلامی بلے باز جارج منسی نے ناٹ آوٹ 66 رنز بنائے ۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی شروعات اچھی رہی تھی ۔ ایک وقت ٹیم کا اسکور ایک وکٹ پر 53 رنز تھا۔ اس کے بعد ٹیم لڑکھڑا گئی اور اسکور 8 وکٹوں پر 79 ہوگیا۔ یعنی ٹیم نے صرف 26 رنز میں 7 وکٹیں گنوا دیں۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر مارک واٹ نے 4 اوورز میں 12 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کے 7 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہیں پہنچ سکے۔ جیسن ہولڈر نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے ۔ تاہم وہ ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے۔

یہ بھی پڑھئے: محمد سمیع نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے دکھائے تیور، طوفانی فنشر کو کیا کلین بولڈ، دیکھئے ویڈیو

یہ بھی پڑھئے: پاکستان کو ملا روہت شرما کو آوٹ کرنے کا ‘براہمستر’، بابر کو PCB سربراہ نے بتایا خفیہ پلان

ویسٹ انڈیز کی جانب سے سلامی بلے باز کائل میئرز نے 13 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔ انہوں نے 3 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ایون لوئس نے 14 اور برینڈن کنگ نے 17 رنز بنائے۔ وہیں کپتان نکولس پورن 5، شیمراہ بروکس 4 اور روومین پاول صرف 5 رنز بنا سکے۔ عقیل حسین ایک، الجاری جوزف صفر اور اوڈین اسمتھ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 18.3 اوورز میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

تیز گیند باز بریڈ وہیل اور مائیکل لیسک نے بھی 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے پہلے اسکاٹ لینڈ کے لئے منسے نے 53 گیندوں پر ناٹ آوٹ 66 رنز بنائے تھے۔ انہوں نے 9 چوکے لگائے۔ مچل جونز نے 20 اور کالم نے 23 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے الجاری جوزف اور جیسن ہولڈر نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں ۔

Published by:Imtiyaz Saqibe

First published:

سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔



Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments