HomeUncategorizedCricket t20 world cup 2022 mohammed shami did well against australia shaheen...

Cricket t20 world cup 2022 mohammed shami did well against australia shaheen afridi not take wickets against england imt


میلبورن : ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع تین مہینے کے بعد کوئی میچ کھیلنے کیلئے اترے ۔ انہوں نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ایک اوور کی گیند باز کی ۔ میچ کے آخری اوور میں اس تیز گیند باز نے تین وکٹ لے کر ہندوستانی ٹیم کو چھ رنز سے دلچسپ جیت دلائی ۔ دوسری جانب پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی بھی چوٹ کی وجہ سے تین مہینے بعد واپسی کررہے ہیں ۔ وہ انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں وکٹ نہیں لے سکے ۔ یعنی ان کی واپسی پھیکی رہی ۔ اس وجہ سے انگلینڈ سے پاکستان کو ہار ملی ۔ دوسری جانب نسیم شاہ اور محمد حسنین کافی مہنگے رہے ۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ میں روہت شرما نے 20ویں اوور میں گیند محمد سمیع کو دی۔ اس وقت آسٹریلیا کو میچ جیتنے کیلئے 11 رنز بنانے تھے اور اس کی 4 وکٹیں باقی تھیں، لیکن کنگارو ٹیم کی باقی 4 وکٹیں اس اوور میں گر گئیں۔ سمیع نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک بلے باز رن آؤٹ ہوا۔ اس طرح آسٹریلیا کی ٹیم صرف 180 رنز بنا سکی۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا نے سوریہ کمار یادو اور کے ایل راہل کی نصف سنچریوں کی مدد سے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 186 رن بنائے تھے۔

 

یہ بھی پڑھئے: ٹی 20 ورلڈ کپ: وارم اپ میچ میں پاکستان کی کراری ہار، انگلینڈ کے بلے بازوں نے جم کر دھویا

یہ بھی پڑھئے: کیا ہندوستان سے ڈر گئی پاکستانی ٹیم؟ آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں ملا ثبوت!

وہیں ایک دیگر اور وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 19 اوورز میں 8 وکٹوں پر 160 رنز بنائے۔ حالانکہ بابر اعظم اور محمد رضوان اس میچ میں نہیں اترے تھے۔ شان مسعود نے 39 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔ محمد وسیم جونیئر نے بھی 22 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ولی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انگلینڈ نے ہدف کو 14.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بارش کے باعث میچ کو 19-19 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا ۔ ہیری بروک 24 گیندوں پر 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے 2 چوکے اور 4 چھکے لگائے ۔

 

بین اسٹوکس نے 18 گیندوں پر 36 اور سیم کیرن نے 14 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 33 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2 اوورز میں 7 رنز دئے۔ تیز گیند باز نسیم شاہ نے 3 اوورز میں 31 رنز دئے اور ایک وکٹ حاصل کی ۔ دوسری جانب محمد حسنین 3 اوورز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے اور انہوں نے 12 کی اکنامی سے 36 رنز بھی دئے۔

Published by:Imtiyaz Saqibe

First published:

سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔



Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments