Saturday, March 2, 2024
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking news190 ملین پاؤنڈ کیس نیب کا عمران خان کی گرفتاری کیلئے مختلف...

190 ملین پاؤنڈ کیس نیب کا عمران خان کی گرفتاری کیلئے مختلف آپشنز پر غور


(فرزانہ صدیق) قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کو گرفتاری کے 24 گھنٹوں میں ملزم کو عدالت میں پیش کرنا ضروری ہے، اڈیالہ جیل میں جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے وزارت قانون کا نوٹیفکیشن ضروری ہے، کوشش ہے کہ کچھ دیر میں جیل سماعت کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا، نوٹیفکیشن جاری ہونے کی صورت میں احتساب عدالت کے جج محمدبشیر اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کی صورت میں احتساب عدالت کے جج محمدبشیر اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے، گرفتاری کے 24 گھنٹوں میں ملزم کو عدالت پیش کرناضروری ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور عدالت نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کو ہدایات جاری کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بشریٰ بی بی نے بڑا قدم اٹھا لیا

چیئرمین پی ٹی آئی پہلے ہی سائفر کیس میں اڈیالا جیل میں قید ہیں اور سکیورٹی خدشات کے باعث ان کا ٹرائل جیل میں ہی ہو رہا ہے، سائفر کیس میں ان پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔

 





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments