190 ملین پاؤنڈ کیس، 8 نام ای سی ایل سے خارج، عمران و بشریٰ بی بی کے نام برقرار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس سے منسلک 8 افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیب کی سفارش پر نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی۔

سابق سیکریٹری ٹو وزیرِ اعظم محمد اعظم خان، راجہ منظور کیانی اور عارف رحیم کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوید اکبر، سکندر حیات اور نثار محمد، غلام حیدر اور عارف نذیر بٹ کے نام بھی ای سی ایل سے خارج کر دیے۔

ان افراد کے نام 190ملین پاؤنڈ کیس سے منسلک ہونے پر ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور ذلفی بخاری کے نام 190ملین پاونڈ کیس میں ای سی ایل میں برقرار رہیں گے۔

Leave a Comment