190 ملین پاؤنڈز ریفرنسعمران خان کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

(امانت گشگوری) نیب نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

چیئرمین نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ضمانت دینے کے فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کے بر خلاف ہے، ملزم کو ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے حقائق کو نظر انداز کیا، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

یادرہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 15 مئی کو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی تھی۔

احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
 

Leave a Comment