12 کے بجائے 19 ہزار روپے ملنے پر خاتون جھوم اٹھیں

0
24


خاتون کو 12 ہزار روپے احساس پروگرام کے اور 9 ہزار بقایا جات بھی ملے جس پر خاتون نے خوشی میں جھومر ڈالنا شروع کردیا — فوٹو: اسکرین گریب

گھوٹکی میں احساس کفالت پروگرام میں خاتون اُس وقت خوشی سے جھوم اٹھیں جب انہیں 12 ہزار کے علاوہ بقایا جات کی بھی ادائیگی کی گئی۔

وزیراعظم احساس کفالت پروگرام (سابقہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام) کے ذریعے کورونا وائرس کی وجہ سے مستحقین میں ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 12 ہزار کی امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کے علاوہ احساس کفالت پروگرام کے ذریعے مستحق افراد کو ماہانہ دو ہزار روپے بھی دیے جاتے ہیں۔ 

اوباڑو کے نواحی علاقے ریتی میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت رقم لینے کیلئے آنے والی خاتون کی لاٹری اس وقت لگی جب اسے 12 ہزار روپے ایمرجنسی کیش پروگرام کے اور 9 ہزار کفالت پروگرام کے بقایا جات ملے جس پر خاتون نے خوشی میں جھومر ڈالنا شروع کردیا۔

خاتون کا کہنا تھا 21 ہزار روپے کی رقم ملنے پر وہ بے انتہا خوش ہیں۔

خیال رہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ مستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے تقسیم کیے جارہے ہیں جس کے لیے 144 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here