10سال سے آمدن و اثاثوں کا ڈیکلریشن جمع کیوں نہیں کرایا؟ اسٹیبلشمنٹ کا نوٹس

10سال سے آمدن و اثاثوں کا ڈیکلریشن جمع کیوں نہیں کرایا؟ اسٹیبلشمنٹ کا نوٹس

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گزشتہ دس سال سے اپنی آمدن کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے بیورو کریٹ کو مراسلہ لکھ دیا جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15دن کے اندر 2013سے2023تک کے گوشوارے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں جمع کرائیں.

 ڈپٹی سعید احمد ملک نے نمائدہ جنگ کے رابطہ پر موقف اختیار کیا کہ دفتری مصر وفیات کی وجہ سے تاخیر ہو ئی تھی لیکن آج ہی انہوں نے اپنی آمدن اور اثاثوں کے گوشوارے جمع کرا دیے ہیں۔

 سیکشن افسر ڈسپلن ونگ ثانیہ سعید کی جانب سے 6مئی 2014 کو لکھے گئے خط میں ڈپٹی سیکر ٹری وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات سعید احمد ملک کو لکھے گئے مراسلہ میں ان کی توجہ گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ )رولز 1964 کے رول 12 کی جانب دلائی گئی ہے جس کا تقاضا ہے کہ ہر سرکا ری ملازم کو اپنی آ مدن اور اثاثوں کا گوشوارہ متعین پرفارمے کے مطابق ہر مالی سال کے اختتام پر جمع کرانا چاہئے۔

Leave a Comment