یوکرین، اسرائیل، تائیوان کیلئے 95 ارب ڈالرز کا امدادی بل منظور

امریکی سینیٹ—فائل فوٹو
امریکی سینیٹ—فائل فوٹو

امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالرز کا امدادی بل منظور کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین کو 60.8 ارب ڈالرز کی ادائیگی اس اقتصادی امدادی بل کا حصہ ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے لیے 26.4 ارب ڈالرز کی امداد کا پیکیج بھی اس بل میں شامل ہے۔

امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ بل میں منظور ہونے والے 8 ارب ڈالرز بطور امداد تائیوان کو دیے جائیں گے۔

ٹک ٹاک پر جزوی پابندی کا بل بھی منظور

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر جزوی پابندی کا بل بھی منظور کر لیا۔

سوشل میڈیا کمپنی ٹک ٹاک کا اس پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی آزادیٔ اظہارِ رائے کے خلاف ہو گی۔

یہ بل دستخط کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کو بھیج دیے گئے ہیں۔

Leave a Comment