یوروکپ کی فاتح اسپینش ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

یوروکپ کی ٹرافی لیے فاتح اسپینش ٹیم کا اپنے وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق میڈرڈ کی سڑکوں پر ریکارڈ چار مرتبہ یوروپین چیمپین شپ جیتنے والی ٹیم کو دیکھ کر مداح جھوم اٹھے، مداحوں نے  اپنے ہیروز کا شاندار استقبال کیا۔

دوسری جانب یوروکپ کے فائنل میں شکست کے بعد انگلش ٹیم کے منیجر گیرتھ ساؤتھ گیٹ نے استعفا دے دیا۔

اپنے استعفے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی اور نئے باب کے آغاز کا وقت کا ہے، بطور منیجر اسپین کے خلاف یوروکپ کا فائنل میرا آخری میچ تھا۔

واضح رہے کہ یورو کپ کے فائنل میں اسپین نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔

Leave a Comment