ینگ نرسز نے احتجاج کرتے ہوئے اپنی ہی انچارج کو کمرے میں بند کردیا | پاکستان

0
31


لاہور جنرل اسپتال کی ینگ نرسز نے ہیڈ نرس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی ہی انچارج کو کمرے میں بند کردیا۔

ہیڈ نرس کے خلاف نعرے بازی بھی کی جبکہ ہیڈ نرس کا کہنا ہے کہ انہیں ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے، نرسز غیر ضروری چھٹیاں نہ دینے پر احتجاج کر رہی ہیں۔

جنرل اسپتال کی ینگ نرسز نے چھٹیاں نہ ملنے پر ہیڈ نرس کو کمرے میں بند کردیا اور کام چھوڑ کر احتجاج کیا۔

ینگ نرسز کا کہنا ہے کہ ہیڈ نرس رفعت بیماری یا کسی عزیز کی وفات پر بھی چھٹی نہیں دیتیں جبکہ ہیڈ نرس کا کہنا ہے کہ کسی کو غیرضروری چھٹیاں نہیں دے سکتے، نرسوں نے دھمکیاں دی ہیں، اس ماحول میں کام نہیں کرسکتی ، یہ کہہ کر وہ چھٹی لے کرچلی گئیں۔    





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here