یمنیٰ زیدی کا اپنی نئی تصویر سے متعلق مداحوں سے اہم سوال

---فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستانی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پر نئی تصویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی کے انداز سے معلوم ہوتا ہے کہ اُنہیں سوشل میڈیا استعمال کرنا اور پوسٹنگ کرنا بالکل نہیں پسند مگر کام کا حصہ ہونے کے سبب یمنیٰ زیدی سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مداحوں سے سوال کیا ہے کہ بوجھیں وہ کس اداکار کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں؟

مداحوں نے یمنیٰ زیدی کے ساتھ کھڑے معروف اداکار ہمایوں سعید کو پہچان لیا ہے اور اس تصویر کے کمنٹ باکس میں جواب دے رہے ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے یہ پوسٹ اپنے بہت جَلد نئے آنے والے ڈرامہ سیریل ’جینٹل مین‘ کی تشہیر کے سلسلے میں ہی کی ہے۔

یاد رہے طویل عرصہ ٹی وی اسکرین سے دور رہنے کے بعد یمنیٰ زیدی معروف اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ واپس ڈرامے میں جَلد نظر آئیں گی۔

ڈرامہ سیریل ’جینٹل مین‘ کی دیگر کاسٹ میں اداکار احمد علی بٹ، زاہد احمد، عدنان صدیقی اور اداکارہ سوہائے علی ابڑو شامل ہیں۔

اس ڈرامہ سیریل کو ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں سعید اور ثناء شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے، اس کی ہدایت حیثم حسن نے دی ہے جبکہ اس کے رائٹر خلیل الرحمٰن قمر ہیں۔

Leave a Comment